4 اکتوبر، 2024، 11:22 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85617160
T T
0 Persons

لیبلز

 شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر 41 ہزار 788 ہوگئی

4 اکتوبر، 2024، 11:22 AM
News ID: 85617160
 شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر 41 ہزار 788 ہوگئی

 تہران – ارنا ۔ غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 364 دن میں غزہ کے ساکنین پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 41 ہزار 788 ہوگئی ہے

ارنا نے جمعے کو فلسطین کی معا نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 364 دنوں میں 96 ہزار 794 بے گناہ  فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ 364 دنوں کے دوران غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ فضائی حملوں اوربمباریوں کا سلسلہ جاری رہا جن میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب عام فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غاصب صیہونی فوج نے غزہ کے عام شہریوں پر آٹھ بار وحشیانہ حملے کئے جن میں 99 فلسطینی شہید اور 169 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین کی معا نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حکومت کی ممانعت کی وجہ سے غزہ کے ساکنین کے لئے انسان دوستانہ امداد رسانی کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے دس لاکھ دربدر ہونے والے فلسطینی مسلسل دوسرے مہینے بھی غذائی امداد سے محروم رہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .